Home / Informative / Apple confirmed serious issues in iPhone 7 and 10

Apple confirmed serious issues in iPhone 7 and 10

ہم جانتے ہیں کہ ایپل کمپنی کو گاہے بگاہے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اس بار کمپنی اچانک  دو ایسے مسائل سے دوچار ہو گئی ہے جو آئی فون کا مستقبل خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ انب مسائل کے باعث ایپل آئی کو ایک بنیادی فنکشن میں ہی ناکام ہوگیا ہے۔

ایپل نے متعدد شکایات کی تصدیق کی ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 7 کے مرکزی لاجک بورڈ میں موجود ایک خراب حصے کی وجہ سے فون کالز میں مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ جن فونز میں یہ مسئلہ آرہا ہے وہ سگنلز ہونے کے باوجود ‘ نو سگنلز’ کا نوٹیفیکیشن دے رہے ہیں۔

متاثرہ آئی فونز کو A1660 ،A1780  اور A1779 کے ماڈل نمبرز سے پہچانا جاسکتا ہے، جبکہ ایپل کا کہنا ہے کہ متاثرہ فونز کو فری ریپئیر کیلئے مارچ کے آخر تک رجسٹر کروایا جا سکتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ آئی فون 10 میں بھی ‘ان کمنگ کالز’ کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ آئی فون 10 ایپل کا سب سے مہنگا اور جدید فون ہے، لیکن شکایات سامنے آئی ہیں کہ جب کال آتی ہے تو اس کی اسکرین 10 سیکنڈ تم ایکٹیو نہیں ہوتی اور کال مس ہوجاتی ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ یہ ٹچ اسکرین کا مسئلہ ہے۔