Home / Informative / 5 common errors when making a password

5 common errors when making a password

اکثر لوگ اپنا پاس ورڈ یاد رکھنے کے لیے کسی مشہور نام یا پھرعام طور پر استعمال کی جانے والی ہندسوں یا حرفوں کی ترتیب رکھتے ہیں لیکن ایسے پاس ورڈ ہیکرز کا بآسانی شکار ہوجاتے ہیں اس لیے ماہرین نے پاس ورڈز بناتے وقت 5 ایسی ہی غلطیوں کی نشان دہی کی ہے جس سے بچ کر ایک محفوظ پاس ورڈ بنایا جا سکتا ہے۔

٭ انتہائی مختصر پاس ورڈ

 بہت سے لوگ آسانی سے یاد رکھا جانے والا مختصر پاس ورڈ بنا لیتے ہیں لیکن آپ کے پاس الفاظ کم از کم 8 کریکٹر یا پھر 10 سے 12 کے درمیان ہونا چاہیے تاہم اگرآپ اپنے بینک اکاؤنٹ کا پاس ورڈ بنا رہے ہیں تو یہ کم از کم 14 سے 16 کریکٹر پر مشتمل ہو۔

٭ انتہائی سادہ

 یہ دوسری غلطی ہے جو لوگ اپنے پاس ورڈ کو بناتے وقت کرتے ہیں اور ایسا پاس ورڈ 12 کریکٹر پر بھی ہوگا تو محفوظ نہیں رہے گا۔ جیسے 123456789012 یا پھراے، بی، سی، ڈی، ای، ایف، جی، ایچ، آئی، جے، کے، ایل اور ایم کو ہیکرز آسانی سے ہیک کر لیتے ہیں۔ اس کےعلاوہ کچھ لوگ عام استعمال ہونے والے محاورے اور جملوں کا استعمال کرتے ہیں جو کہ محفوظ نہیں اور اسے آسانی سے ہیک کیا جا سکتا ہے۔

٭ پاس ورڈ تبدیل نہ کرنا

 بہت سے لوگ ایک بار بنایا گیا اپنا پاس ورڈ تبدیل نہیں کرتے جو ایک بڑی غلطی ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاس ورڈ کو ہر6 ماہ، 3 ماہ یا پھر کم ازم ایک ماہ بعد تبدیل کرلینا چاہیے۔ اگرچہ مسلسل پاس ورڈ تبدیل کرنا ایک پریشان کن کام لگتا ہے اس لیے لوگ آسان سا پاس ورڈ بنا کر تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق 46 فیصد لوگ آسانی سے اپنا پاس ورڈ یاد رکھ لیتے ہیں۔

٭ ہر اکاؤنٹ کا پاس ورڈ ایک جیسا

 بہت سے لوگ اپنے تمام اکاؤنٹس کے لیے ایک منفرد اورایک ہی جیسا پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ آسانی سے یاد رہے لیکن بدقسمتی سے اگر ہیکرز نے ایک اکاؤنٹ کو ہیک کر لیا تو پھر آپ کے قیمتی ڈیٹا کو چوری کرسکتا ہے اس لیے ضروری ہے اپنے ہر اکاؤنٹ کے لیے منفرد اور الگ الگ پاس ورڈ بنائیں۔

٭ پاس ورڈ کو لکھ کر رکھنا

 بہت سے لوگ مشکل پاس ورڈ بنا تو لیتے ہیں لیکن اسے یاد رکھنے کے لیے کسی صفحے پر لکھ کر ڈیسک پر چپکا دیتے ہیں اور کچھ اسے اپنی نوٹ بک پر لکھ لیتے ہیں۔ اگرچہ ہیکرز شاید اسے نہ دیکھ سکیں لیکن آپ کے دوست احباب اسے باآسانی استعمال کرسکتے ہیں اور ان کے ذریعے وہ ہیکرز تک پہنچ سکتا ہے یا اگر آپ کی نوٹ بک چوری ہوجائے تو آپ کا پاس ورڈ چوروں کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوٹ بک پرلکھنے کے لیے اپنے پاس ورڈ کو پاس ورڈ مینیجر میں لکھیں جو آپ کے پاس ورڈ کو اسٹور اور لاک کرتا ہے اس طرح آپ سیکڑوں پاس ورڈ بھی یہاں محفوظ رکھ سکتے ہیں اور اس پروگرام کے لیے ایک مشکل پاس ورڈ بنالیں اوریوں آپ کو صرف ایک پاس ورڈ یاد رکھنا پڑے گا۔