سیب کے سرکے کے بے شمار فوائد ہیں ، اگرچہ کہ یہ ذیابیطس کے مرض میں اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس میں وزن کم کرنے کی بھی حیرت انگیز صلاحیت موجود ہے اور تجربات میں کئی مرتبہ اس بات کا انکشاف ہوا ہے اس سے میٹابولزم میں کمی لانے میں انتہائی معاونت ملتی ہے۔ تاہم سیب کے سرکے کے بعض دیگر فوائد بھی ہیں جو کہ ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔
ہچکیاں روکنےمیں مددگار
سیب کا سرکہ ہچکیاں روکنےمیں بھی کافی معاون ہے کیونکہ اسکا ذائقہ کھٹا ہوتا ہے ، اسکا اجزاء ان عصبی خلیوں کو روکنے کا سبب بنتے ہیں جو کہ ہچکیوں کا باعث بنتے ہیں۔
گلے کی تکلیف میں مفید
سیب کا سرکہ گلے کی تکلیف میں بھی کافی مفید ہے کیونکہ اس میں تیزابی خصوصیت موجود ہوتی ہے اور یہی خصوصیت جراثیموں کو ختم کرنے یا پھر روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
کولیسٹرول کی کمی میں مفید
سیب کا سرکہ کولیسٹرول کی کمی میں بھی کافی مفیدہے، ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سیب کے سرکہ کا چوہوں پر تجربہ کیا گیا جس سے ان کا کولیسٹرول کم ہوگیا تھا۔
جسمانی وزن میں کمی
اگر آپکا جسمانی وزن زیادہ ہے تو اس کو کم کرنے کیلئے بھی یہ اکثیر کی حیثیت رکھتا ہے۔ سیب کے سرکہ کا استعمال خوراک کی خواہش میں کمی کا سبب بنتا ہے جو کہ یقینی طور پر وزن میں کمی کا سبب بنتی ہے۔
چہرے کی شفافیت کیلئے فائدے مند
سیب کا سرکہ چہرے کی شفافیت میں بھی کافی مفید ہے کیونکہ اسکے اجزاء کیل مہاسوں کو کنڑول میں رکھتے ہیں۔
You must be logged in to post a comment.