Home / Informative / Why, Chinese, White Horoscope Killer … ?

Why, Chinese, White Horoscope Killer … ?

دور جدید میں سب ہی اس بات سے وا قف ہیں کہ چینی کا استعمال ہماری صحت کے لیے کس قدر نقصان دہ ہوتا ہے۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اس کے اتنے نقصان دہ ہونے باوجود دنیا بھر میں اسے بھاری مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے۔

امریکا کے مشہور ڈاکٹر اور کیلی فورنیا یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ امسٹگ کا کہنا ہے کہ ‘چینی انسانی صحت کے لئے اتنی زیادہ نقصان دہ ہے کہ اسے زہر کہنا بہتر ہے’۔

آج ہم آپ کوچینی کے استعمال کے نقصانات بتائیں جنہیں جان کر آپ خود اس  کے استعمال سے گریز کرنا پسند کریں گے۔

٭ چینی کا اضافی مقدار میں استعمال گلوکوز 6 فاسفیٹ (G6P) میں اضافے کا سبب بنتاہے، جو بنیادی طور پر دل کے عضلات میں پروٹین کی تبدیلی کے لئے ذمہ دار ہوتا ہے، اور یہ دل کی ناکامی کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

٭ 2009 میں ہوئے ایک مطالعے میں یہ پایا گیا کہ گلوکوز کا زیادہ استعمال  ہمارے خلیات کو بوڑھا کرتا ہے، اور دماغی سرگرمیوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔

٭چینی کا زیادہ استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو سست کرسکتا ہے، کیونکہ یہ ہمارے جسم میں انیڈروفین نامی مادے کی پیداوار کو بڑھا دیتا ہے۔

٭ چینی کا زیادہ استعمال بائل ایسڈ کی مقدار میں اضافے کا سبب بنتا  ہے، جو ہمارے جسم میں کینسر کا سبب بننے والے مرکبات کو  پیدا کرتا ہے۔

٭ چینی کا روزانہ استعمال  ہمارے ٹِشوز میں موجود لچک کو کم کرتا ہے اور ان کے عمل کوبھی متاثر کرتا ہے۔