Home / News / Rao Anwar’s arrest: What is the Sindh government doing?

Rao Anwar’s arrest: What is the Sindh government doing?

کراچی میں نوجوان نقیب اللہ محسود کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے پر احتجاج شروع ہوا اور مظاہرے ہوئے۔

کراچی: (سہیل انور سیال، صوبائی وزیر داخلہ ) کراچی میں نوجوان نقیب اللہ محسود کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے پر احتجاج شروع ہوا اور مظاہرے ہوئے۔ اس کے بعد ایس ایس پی راؤ انوار منظر سے غا ئب ہو گئے، اسکی گرفتاری کا عدالتی حکم آچکا ہے اس کیلئے سندھ حکومت پولیس کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، عدالتی فیصلے کے بعد سندھ حکومت اس معاملے سے باہر ہے، وہ اس حوالے سے صرف تعاون کر سکتی ہے، حالانکہ 18 ویں ترمیم کے تحت لااینڈ آرڈر صوبے کی ذمہ داری ہے۔

آئی جی سندھ نے صوبائی حکومت کو لکھا کہ راؤ انوار کو عہدے سے ہٹایا جائے، انہیں ہٹا دیا گیا، آئی جی نے پولیس پارٹی کو صوبے سے باہر بھیجنے کی اجازت مانگی جوکہ صوبائی محکمہ داخلہ نے دیدی، راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا کہ جس کی وفاقی حکومت کو سفارش کر دی گئی، تا ہم اس دوران سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔ یہ تاثر غلط ہے کہ راؤ انوار کو آصف زرداری کی پشت پناہی حا صل ہے اگر وہ سپورٹ کر رہے ہوتے تو سندھ حکومت کبھی یہ اقدامات نہ کر تی۔

راؤ انوار کے خلاف تحقیقات کیلئے پہلا انکوائری افسر بلاول بھٹو کی ہدایت پر مقرر کیا گیا تھا۔ راؤ انوار پر جب بھی الزام لگا، ہمیشہ انکوائری کرائی گئی، جب کچھ ثابت نہ ہوا تب اسے بحال کر دیا گیا انکوائری میں کلیئر ہونے کے بعد سندھ حکومت کچھ نہیں کر سکتی تھی۔ اس وقت معاملہ سپریم کورٹ کے ہاتھ میں ہے، کراچی میں مظاہرین جمع ہیں جو انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں میں نے خود ملاقات کر کے سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ چونکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے براہ راست از خود نوٹس لیا ہوا ہے، ہم سب چاہتے ہیں کہ معاملہ حل ہو جائے۔