Home / Informative / What childbirth can cause a serious illness?

What childbirth can cause a serious illness?

Untitled-1

کیا آپ جانتے ہیں بچوں کے لئے نیند پوری کرنا کتنا ضروری ہے؟ بچپن میں ٹھیک سے نہ سونے والے بچے  اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہوتے ہیں۔

بچوں کی نیند اور باڈی ماس انڈیکس( بی ایم آئی)  پر دھیان دینا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ریسرچرز کے مطابق، باڈی ماس انڈیکس اور نیند کے درمیان باہمی تعلق پایا جاتا ہے۔ یعنی نیند کی کمی باڈی ماس انڈیکس پر اثرات مرتب کرتی ہے۔

تحقیق کے سر براہ برنارڈ فیومیلر، جو ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی میں کینسر پریونشن اینڈ کنٹرول کے پروفیسر اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر  کا کہنا ہے کہ بچپن کا موٹاپا ایک عام سی چیز ہے ،جو جوانی کے موٹاپے تک لے کر جاسکتا ہےاورموٹاپے سے جڑے کینسر کا سبب بنتا ہے۔

اس تحقیق میں اوسطاً آٹھ  سال تک کے 120 بچوں کو شامل کیا گیا تھا۔  سونے اور جاگنے کے  اوقات کو جاننے کے لئے اس تحقیق میں  بچوں کو پانچ دن تک 24 گھنٹے  ایکسیلیرو میٹر  پہنا کر رکھا گیا۔  اور یہ پایا گیا کہ کم سونا بچوں  کے باڈی ماس انڈیکس میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

محقیقین کا کہنا ہےکہ  کیونکہ  موٹاپے اور کینسر کے درمیان گہرا تعلق پایا جاتا ہے، اس لئے بچپن سے ہی موٹاپے کو کنٹرول کرنا کینسر سےبچاؤ کے لئے بہت ضروری ہے۔