Home / Informative / Never keep the chocolate in the refrigerator, otherwise

Never keep the chocolate in the refrigerator, otherwise

چاکلیٹ ایک ایسی چیز ہے جسے بچے ہوں یا بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو چاکلیٹ کو فریج میں یا فریزر میں رکھ دیتے ہیں تاکہ وہ پگھل نہ سکے۔ اایسا عموماً گرمیوں میں زیادہ ہوتا ہے کیونکہ درجہ حرارت میں اضافہ چاکلیٹ کو پگھلا دیتا ہے۔

اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ‘چاکلیٹ بارز کو کبھی بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیئے، چاہے گرمیاں ہی کیوں نہ ہوں’۔کیونکہ درجہ حرارت مین کمی اور ٹھنڈ ک چاکلیٹ کے مزیدار ذائقے کو خراب کر سکتا ہے۔

لیوک اووین سمتھ جو سویٹ ٹریٹ کے ماہراور ایک آن لائن چاکلیٹ بار سٹور کے اونر ہیں۔ انہوں نے بھی چاکلیٹ کےشوقین افراد کو یہ مشورہ دیا کہ وہ چاکلیٹ کو کبھی فریج میں مت رکھیں۔

 نیوزی لینڈ میں ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فریج میں رکھی ہوئی چاکلیٹ بدمزہ ہوجاتی ہیں اور اپنی اصل ذائقے کو کھو دیتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ‘ جس طرح زیادہ درجہ حرارت چیزوں کو مناسب نہیں ہوتی،  بالکل اسی طرح زیادہ سرد ترین درجہ حرارت بھی چیزوں کو میں بگاڑ پیدا کرسکتا ہے۔’