Home / Informative / IPhone shocked

IPhone shocked

ایپل آئی فون کی فروخت میں بتریج کمی کے سبب اسکی پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں اسکی پیداوار چار کروڑ ہونے کی امید تھی۔

نکئی کی ایشیا سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے آئی فون کی یورپ، امریکا اور چین میں امید سے کم فروخت کی سبب اپنے ترسیل کاروں کو پیداوار میں پچاس فیصد کمی کا بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی فون کے پارٹس کی ترسیل میں تاخیر کے باوجود ایپل کمپنی نے طلب پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تاہم آئی فون کے بڑھتے ہوئے ذخیرے کے سبب ایپل کی جانب سے اسکی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی فون میں اولیڈ اسکرین متعارف ہونے کے منصوبے میں بھی پیداوار میں کمی کے سبب تاخیر کا امکان ہے۔

سام سنگ کمپنی کی جانب سے اولیڈ اسکرین آئی فون کو ترسیل کی جارہی تھیں لیکن اب حالیہ وجوہات کی سبب اسکا اثر سام سنگ کمپنی پر بھی پڑے گا۔

ایپل کا نیا آئی فون تین نومبر کو گزشتہ سال ریلیز کیا گیا تھا۔ کے جی آئی سیکیورٹیز کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ اب آئی فون کے آئندہ جنیریشن کے ماڈلز کے لانچنگ کی سبب پہلی جنرییشن کے ماڈلز کی پیداوار ختم بھی کیے جانے کا امکان ہے۔