Home / News / Nawaz Sharif’s controversial statement on the security committee meeting

Nawaz Sharif’s controversial statement on the security committee meeting

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کے متنازع بیان پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

 اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔

اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ملٹری آپریشنز میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا سمیت وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کے متنازع بیان کے بعد کی صورت حال سمیت ملک کی داخلی وخارجی سیکورٹی اور دیگرامور پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ممبئی حملوں پر متنازع بیان کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے میڈیا میں جو بیانات آئے ہیں وہ حقائق کے منافی ہیں۔