Home / News / Nawaz Sharif is speaking the language of Modi against Pakistan, Imran Khan

Nawaz Sharif is speaking the language of Modi against Pakistan, Imran Khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں نواز شریف پاکستان کےخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ نواز شریف کا اصل چہرہ قوم کے سامنے ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیان  پر عمران خان کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آگیا۔

عمران خان  نے کہا ہے کہ بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپائے چوری کے300 ارب روپے بچانے کیلئے نواز شریف پاکستان کےخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے فوج، نیب اورسپریم کورٹ جیسے ریاستی اداروں سے کھلواڑ کررہے ہیں۔

عمران خان نے نوازشریف کے چار سالہ دورِ وزارت عظمیٰ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کو بتائیں کے اتنے سالوں تک زبان کیوں بند رکھی اور کیوں کوئی کارروائی نہیں کی۔

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*