Home / News / Allegations of extortion: Nawaz Sharif on May 20

Allegations of extortion: Nawaz Sharif on May 20

لاہور:ذاتی فائدے کیلئے اختیارات سے تجاوز کے الزام میں نیب نے نوازشریف کو 20 مئی کو طلب کر لیا۔

ذاتی فائدے کیلئے 1998 میں نوازشریف نے بطور وزیراعظم اڈہ پلاٹ سے سندر تک سڑک کو 4 فٹ مزید چوڑا کرنے کے حکم دیا۔

اس الزام کی تحقیقات کیلئے نیب لاہور نے سابق وزیراعظم کو 20 مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔17 اپریل 2000 میں شروع کی گئی تفتیش کے مطابق سڑک کی توسیع کیلئے 12 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کی گئی۔

 اس کیس میں نوازشریف کو 21 اپریل کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن میں موجودگی کے باعث وہ نیب حکام کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

 آئندہ چند روز میں شریف فیملی کے مزید افراد کو بھی نیب نے طلبی کے سمن جاری کر رکھے ہیں۔

صاف پانی کیس میں تحقیقات کیلئے حمزہ شہباز 18 مئی، شہباز شریف کے داماد علی عمران 21 مئی جبکہ 4 جون کو شہباز شریف کو نیب نے طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔