Home / News / Nawaz Sharif’s statement was presented and broke: Shahbaz Sharif

Nawaz Sharif’s statement was presented and broke: Shahbaz Sharif

سندھڑی:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوازشریف کے انٹرویو کی وضاحت کرتےہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

سندھڑی میں خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف اس طرح کی بات نہیں کرسکتے۔ بھارت پروپیگنڈا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمجھوتا ایکسپریس میں حاضر سروس بھارتی فوجی افسر نے مسلمانوں کو قتل کیا۔

شہباز شریف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر بھارت نے میلی آنکھ سے بھی پاکستان کی طرف دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔