Home / News / Kohat: Firing on relationship dispute, a medical student killed, the accused escaped

Kohat: Firing on relationship dispute, a medical student killed, the accused escaped

کوہاٹ: (دنیا نیوز) رشتے سے انکار پر طالبہ کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس تاحال ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی۔ مرکزی ملزم مجاہد تحریک انصاف کوہاٹ کے صدر آفتاب عالم کا رشتہ دار ہے۔

معاشرتی زوال کا ایک اور المناک واقعہ کوہاٹ میں پیش آیا ہے۔ شادی کا خواہش مند شخص رشتہ نہ ملنے پر انسانیت بھلا بیٹھا۔ لڑکی کو اُسی کے گھر کے باہر گولیاں مار دیں۔ ایبٹ آباد ڈینٹل کالج کی تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ گزشتہ روز بازار خریداری کیلئے گئی۔ واپسی پر گھر کے باہر جیسے ہی رکشے سے اتری، موٹر سائیکل سوار ملزم مجاہد اللہ اور اس کے ساتھی صادق نے فائر کھول دیئے۔

عاصمہ کو 4 گولیاں لگیں اور شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ایک روز بعد وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔