Home / News / PESHAWAR: Demonstrators to arrest NAB, demanding arrest of Rao Anwar and punishment

PESHAWAR: Demonstrators to arrest NAB, demanding arrest of Rao Anwar and punishment

پشاور:  کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ محسود کو انصاف دلوانے کیلئے پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ماورائے عدالت قتل ہونے والے قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کے حق میں پشاور میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ قبائیلی نوجوان، طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد حیات آباد کے فیز تھری چوک میں جمع ہوئی۔



مظاہرین نے راؤ انوار کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور سابق ایس ایس پی ملیر کی ساتھیوں سمیت گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یکم فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی دھرنے میں قبائلی نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔