Home / News / Killer Imran is a part of World Warren Mafia, the Government is facing this aspect, Dad Zainab

Killer Imran is a part of World Warren Mafia, the Government is facing this aspect, Dad Zainab

لاہور: زینب کے والد محمد امین انصاری نے کہا کہ زینب کا قاتل بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے گھناؤنے جرم کا اکیلا ’بھیڑیا‘ نہیں بلکہ وہ پورنو گرافی بنانے والے عالمی مافیا کا رکن ہے اور حکومت اس کے پورن مافیا سے تعلقات کے پہلو کو جان بوجھ کر نظر انداز کررہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت ملزم کے عالمی مافیا سے تعلقات کی تفصیلات کو خفیہ رکھے ہوئے ہے اور اسے منظر عام پر نہیں لارہی جب کہ حکومت عمران کو اکیلا جنسی درندہ ثابت کرکے اس مکروہ دھندے میں ملوث پسِ پردہ لوگوں کو بچارہی ہے۔