Home / Informative / Introduction to the YouTube Video View feature in the Wats app

Introduction to the YouTube Video View feature in the Wats app

File Photo

واٹس ایپ کے صارفین کیلئے خوشخبری ہے اور وہ یہ ہے کہ اب واٹس ایپ کے صارفین یوٹیوب کی ویڈیو واٹس ایپ کے اندر ہی ملاحظہ کرسکیں گے۔ اگر آپکا کوئی دوست یوٹیوب ویڈیو کا لنک آپکو بھیجتا ہے تو آپکو یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے اس ایپ سے باہر آنا نہیں پڑے گا۔

یوٹیوب ویڈیو کا یہ کلپ واٹس ایپ اسکرین کے اندر ہی ایک چھوٹی ونڈو کی صورت میں کھل جائے گا۔ تاہم ابھی واٹس ایپ کی جانب سے یہ خصوصیت صرف آئی فون صارفین کیلئے ہی متعارف کروائی گئی ہے۔

 تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ کب یہ سہولت اینڈرائیڈ یا پھر ونڈوز کے صارفین کیلئے متعارف کروائی جائیگی۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ سہولت مہیا ہونے کا انکشاف وابیٹاانفو نامی ویب سائٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

یہ ویب سائٹ واٹس ایپ کے جاری پروگراموں پر نظر رکھتی ہے۔ اس ویب سائٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارف کو واٹس ایپ کی جانب سے اسکا ورژن اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔