Home / Informative / How does Influenza virus spread?

How does Influenza virus spread?

555

 ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر کسی کو نزلہ یا زکام ہو تو اس کے چھینکنے یا کھانسے سے جراثیم دوسروں تک منتقل ہوتے ہیں۔   لیکن ان تمام تصورات کے برعکس ،نئی تحقیق کے مطابق انفلوئنزا وائرس جسے عموماً  زکام سمجھا جاتا ہے،   کھانسنے یا چھینکے بغیر صرف سانس لینے کے عمل کے ذریعے دوسروں تک منتقل ہوجاتا ہے اور انہیں متاثر کرتا ہے۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ میں  کالج کمیونٹی  کی ایک تحقیق میں  پایا گیا کہ انفیکشن پھیلانے والے وائرس انسانی جسم میں سانس کے ساتھ  داخل ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سردی اور زکام سے بچا نے والی 5 غذائیں

ڈاکٹر ملٹن جو یونیورسٹی آف میری لینڈ میں  ماحولیاتی صحت کے پروفیسر ہیں،  ان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ‘ہم نے تحقیق  میں پایا کہ جو لوگ  انفیکشن  کا شکار ہوتے ہیں،ان کے ارد گرد  کی ہواآلودہ ہوتی ہے۔ ہم  مریض کو چھوئے بغیر صرف سانس لینے سےاس وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس لئےضروری نہیں کہ اگر متاثرہ شخص  چھینکے یا کھانسے  تب  ہی جراثیم ہم تک منتقل ہوں۔

وائرس سے متاثرہ لوگو ں کو  باہر نکلنے اور کام کی  کرنے کی جگہ یا عوامی جگہوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیئے تاکہ دوسرے لوگ اس وائرس سے متاثر ہونے سے بچ سکیں۔