Home / Informative / How bad is it to ignore the crying child?

How bad is it to ignore the crying child?

3

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ کچھ لوگوں کو بہت جلد غصہ کیوں آجاتا ہے؟ کیوں  کچھ لوگ  باقی افراد سے زیادہ جھگڑالو اور جنونی ہوتے ہیں؟

سائنس نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ لوگوں کے متشدد رویے کا تعلق بچپن میں زیادہ رونے سے ہوسکتا ہے۔ نومولود بچوں کو زیادہ دیر تک رونے دیا جائے تو ان کا ایڈرینالن متحرک ہوجاتا ہے، جو بڑے ہو کرمتشدد رویے کا سبب بنتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر بچوں کو پر توجہ نہ دی جائے اور انہیں روتے ہوئے چھوڑ دیا جائے تو یہ اعصابی نقصان کا بھی باعث بنتا ہے، اور  ذہنی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔ جو بڑے ہو کر کچھ بھی سیکھنے کے عمل  کو  مشکل بنا دیتا ہے۔

بچے روتے ہیں تو وہ ذہنی دباؤ کا شکار بنتے ہیں جو ان کی  دماغی ساخت کو متاثر کرتا ہے، بلکل ویسے ہی جیسے ذہنی دباؤ بالغ لوگوں  کو متاثر کرتا ہے۔

کچھ والدین  بچوں کو روتا ہوا چھوڑ دیتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ بچہ کچھ دیر بعد خود ہی چپ ہوجائے گا۔ لیکن یہ عمل اسٹریس ہارمونز کی پیدوار کا سبب بنتا ہے اور مدافعتی نظام کو بھی  دبا دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ بہت جلد  مایوس  اور عاجز ہوجاتے ہیں۔

نومولود  بچوں کو روتے رہنے دینا یقیناً ان کے لئے بہت نقصان دہ ہوتا ہے۔ کیونکہ جب یہ بچے بڑے ہوتے ہیں تو ان کا اپنےجذبات پر قابو پانا بہت مشکل ہوتا ہے، اور  ان کی شخصیت میں اضطراریت اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

نومولود بچوں کے لئے رونا ہی ایک واحد ذریعہ ہوتا  ہے،  جس کے زریعے وہ اپنی بات ماں باپ تک پہنچا سکتے ہیں۔  اس لئے اگر اس بات کو نظر انداز کیا جائے تو یہ آپ کے بچے کی تمام زندگی کو بُری طرح متاثر کرسکتا ہے۔