Home / Informative / Shakespeare also discovered old sharks

Shakespeare also discovered old sharks

سائنسدانوں نے بحر آرکٹک کے برفیلے پانی میں موجود دنیا کی سب سے پرانی شارک  ڈھونڈ نکالی۔

سائنسدانوں کا دعوی ہے کہ شارک کی عمر 512 سال ہے جس کا یہ مطلب ہوا کہ یہ جانور شیکسپیئر کے زمانہ سے بھی قدیم ہے۔سال 1505 میں وجود میں آنےوالی اس شارک کا وزن ایک ہزار کلو سے زیادہ بتایا جارہاہے۔

گرین لینڈ کی یہ شارک  منفی ایک  سے 10 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں رہتی ہے اور7200 فٹ گہرائی تک  تیر سکتی ہے۔

برطانوی جریدہ دی میٹرو  کی رپورٹ کے مطابق پانی میں رہنے والے اس جانور  کی لمبائی 18فٹ بتائی گئی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس شارک کی عمر 272 سے لے کر 512 سال کے درمیان ہے۔

واضح رہے کہ  یہ جانور ہر سال اوسطاً 1سینٹی میٹر  کی لمبائی سے بڑھتا ہے اور عموماًگرین لینڈ  شارک  کی عمر 400 سال تک ہوتی ہے۔

دی سن  کی رپورٹ کے مطابق  گرین لینڈ میں موجود 28 شارکس میں سے یہ شارک سب سے پرانی  بتائی جارہی ہے۔