Home / Informative / Why do we feel thirsty?

Why do we feel thirsty?

ہم ہمیشہ یہ سنتے اور پڑھتے ہیں کہ اچھی صحت کے لئے مناسب مقدار میں  پانی پینا ضروری ہے، اور ایک عام انسان کو دن میں آٹھ گلاس پانی ضرور پینا چاہیئں۔ لیکن کیا واقعی یہ ضروری ہے؟

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ پانی کا استعمال کیوں ضروری ہے، اور ہمیں پیاس کیوں لگتی ہے؟

ہمارے جسم کا ستّر فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس لئے اگر ہمارے جسم میں پانی کی سطح مخصوص حد سے کم ہوجائے تو جسم میں نمکیات کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ نمکیات کی سطح بڑھنے کی  وجہ سے دماغ ہمیں  پیغام بھیجتا ہے کہ ہمیں پیاس لگ رہی ہے۔

 اس لیے  پیاس لگنے کی صورت میں ہم پانی یا مشروبات کا استعمال کرتے ہیں، تاکہ پیاس کو بجھا کر جسم میں نمکیات کی سطح  کونارمل  کیا جاسکے۔ تکنیکی طور پر یہ سب ہمارے دماغ کے دیئے گیے پیغام کی وجہ سے ہوتاہے۔

لیکن اگر آپ پیاس لگنے کی صورت میں پانی یا مشروبات کا استعمال نہ کیا جائے تو یہ ڈی ہایئڈریشن کا سبب بنتا ہے۔ اس کے علاوہ دماغ کی جانب سے ملنے والے اس پیغام کو نظر انداز کرنا اور بھی بہت سے صحت سے جڑے مسائل میں مبتلا کر دیتا ہے۔

اس لیے پانی کا مناسب استعمال صحت مند زندگی کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔