ایپل کمپنی بھی ایمازون کے مقابلے پر آگئی۔ طویل عرصے کے انتظار کے بعد ایپل اسمارٹ ہائی فائے وائر لیس اسپیکر ہوم پاڈ آئندہ چار سے چھ ہفتے کے دوران ریلیز کردیا دے گا۔ پہلے ایمازون نے بھی اسمارٹ اسپیکر ایکو مارکیٹ میں متعارف کروایا تھا۔
جی بی ایچ انسائٹس کے مطابق ایپل کا ہوم پاڈ آئندہ چار سے چھ ہفتے کے دوران ریلیز ہونے کا امکان ہے تاہم اب اسکو سخت مسابقت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایمازون کی جانب سے ہالی ڈے شاپنگ کے باعث اسکے ایکو اسپیکرز کی مارکیٹ میں غلبے میں اضافہ ہوا ہے۔
ایپل کا یہ ہوم پاڈ تین سو اننچاس ڈالر مالیٹ کا ہے تاہم ایپل کی جانب سے جون دوہزار سترہ میں اعلان کیا گیا تھا کہ یہ رواں سال کے اختتام تک مارکیٹ میں متعارف کرودیا جائے گا۔ لیکن نومبر میں کمپنی کی جانب سے دوبارہ اعلان کیا گیا تھا کہ ابھی اس پراڈکٹ پر مزید کام درکار ہے لہذا اسکو دوہزار اٹھارہ میں ریلیز کیا جائیگا۔
ایپل کے ترجمان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ بھی صارفین کو اس وائرلیس اسپیکر کے استعمال پر مزید انتظار میں ڈالنا نہیں چاہتے تاہم ابھی کمپنی کو اس پراڈکٹ کو مارکیٹ میں متعارف کروانے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہوم پاڈ کی دوہزار اٹھارہ کے آغاز میں برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا میں اسکی ترسیل شروع ہوجائیگی۔
You must be logged in to post a comment.