Home / Informative / What is the law attractive and what does it affect on human life?

What is the law attractive and what does it affect on human life?

قانونِ کشش کو ‘رھوندا بائرن’ نے اپنی ایک کتاب ‘دی سیکریٹ’ میں تفصیلی طور پر بیان کیا ہے۔ اس میں بتایا یہ گیا ہے کہ انسان خیالات کی طاقت سے زندگی میں ہر چیز کو اپنی طرف متوجہ کرسکتا ہے یا حاصل کر سکتا ہے۔ منفی خیالات ہماری زندگی پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں جبکہ مثبت خیالات معجزانہ تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

آپ زندگی  کے کسی بھی مقام پر کیوں نہ ہوں،  لیکن اگر آپ  اپنی زندگی میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو آپ کے خیالات اس میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس قانون میں 4ترکیبیں بتائی گئی ہیں جن کی مدد سے  اپنی زندگی میں من چاہی تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

٭مراقبہ

چونکہ قانونِ کشش خیالات کو کنٹرول کرنے سے متعلق ہے، اس لئے دماغ کی حوصلہ افزائی کرنے کا کوئی اور  بہتر طریقہ نہیں ہوسکتا۔ یہ دماغ کو پرسکون رکھتاہے اور آپ کو اپنے خیالات تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

٭  وژن بورڈ

یہ خیالات کو کنٹرول کرنے کاایک بہترین طریقہ ہے ،اس میں آپ کو کرنا یہ ہوگا کہ ایک خالی شیٹ لیں اور اس پر زندگی میں جو بھی آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں اس کی تصاویر پیسٹ کریں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ گاڑی حاصل  کرنا چاہتے ہیں اس کی تصویر لیں اور وژن بورڈ پر لگالیں۔ پھر، بورڈ کو ایسی  جگہ رکھیں جہاں آپ اسےہر دن دیکھ سکتے ہیں، اس سے آپ اپنی  توجہ اپنے مقاصد پرمرکوز رکھ سکیں گے۔

٭  سونے سے پہلےدماغ میں مثبت خیالات رکھیں

جب آپ سونے کے لئے بستر پر لیٹتے ہیں تو آپ کا دماغ کچھ نہ کچھ سوچتا رہتا ہے ۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ جب بھی آپ سونے  کے لئے جائیں توصرف مثبت خیالات کو دماغ میں  رکھیں۔  کوشش یہ کریں کہ  آپ  اپنی زندگی میں موجود  اچھی چیزوں کو یاد کر کے سوئیں۔  یہ عمل آپ کی  شخصیت میں   مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہےاو ر یہ آپ خود بھی محسوس کریں گے۔

٭پریشانیوں کو خود پر حاوی نہ کریں

اگر آپ پر کوئی پریشانی یا مصبت آجائے تو اسے خود پر حاوی نہ ہونے دیں اور دماغ میں  اس سے متعلق منفی خیالات  نہ لائیں۔ بلکہ مثبت سوچ رکھیں اورخود کو یہ بات سمجھائیں کہ  پریشانیاں وقتی ہوتی ہیں اور ایک نہ ایک دن ختم ہو ہی جاتی ہیں۔