Home / Informative / Treatment of astonishing benefits and complications of 10 diseases

Treatment of astonishing benefits and complications of 10 diseases

پھٹکری ویسے تو عام سی چیز ہے جو ہر جگہ آسانی سے اور بہت کم قیمت میں دستیاب ہوتی ہے۔ لیکن اس کی افادیت بہت زیادہ ہے۔ پھٹکری بظاہر تو کوئی خاص شے نہیں ہے لیکن اس میں بہت سے صحت کے خزانے پوشیدہ ہیں اور اس کی ادویاتی خصوصیات کے باعث مخلتف بیماریوں کے علاج کے لئے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ معاملہ چاہے زخموں کو صاف اور دور کرنے کا ہو، چہرے کی خوبصورتی کی بات ہو یا دانتوں کی مضبوطی کی بات ہو، ہر صورت میں پھٹکری کا استعمال بہترین ہے۔

٭داد اور چنبل کا علاج

پھٹکری کو پیس کر پانی میں یا  سِرکے میں ملا کر صبح و شام لگانے سے داد اور چنبل دور ہوجاتے ہیں۔ سرکہ جلد کے لئے بہت مفید ہوتا ہے اور اگر پھٹکری ملا کر لگایا جائے تو دوہرا فائدہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسموکرز کے پھیپھڑوں کو صاف کرنے کیلئے انتہائی مفید گھریلو ٹوٹکا

٭خارش کا علاج

خارش  کسی بھی قسم کی کیوں نہ ہوتکلیف دہ ہوتی ہے، پھٹکری جلا کر راکھ بنا کر اس میں ایک انڈے کی سفیدی ملا کر مساج کرنے سے ہرقسم کی خارش میں آرام آجاتا ہے۔

٭پیٹ درد کا علاج

پیٹ درد انتہائی تکلیف دہ  ہوتا ہے، جب بھی ایسا  کوئی مسئلہ ہو تو پھٹکری کی ایک چٹکی کھا کر اور پھردہی کھالیں۔ اس سےپیٹ درد میں آرام آجاتا ہے۔

٭دانت میں درد

 پھٹکری کو جلا ئیں جب وہ پھول جائے تو اسے ہاتھ سے مسل کر پاؤڈر بنالیں۔ ریٹھے کی گٹھلی کی راکھ اور پھٹکری کی راکھ ہم وزن لے کر دانتوں پر ملیں تو درد سے آرام آجاتا ہے۔

٭دانتوں کی بیماریوں کا علاج

پھٹکری اور کیکر کا کوئلہ ہم وزن لے کر باریک پیس کر کپڑے سے چھان کر رکھ لیں۔ اس  کو دانتوں پر ملنے سے دانتوں کی تمام بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔

٭ کھانسی اور دمّہ کے لئے

پھٹکری کو پانی میں حل کر کے دن  میں تین  بار ایک چھوٹا چمچ پینے سے کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔ شہد میں ملا کر صبح و شام لینا دمّہ اور کھانسی کے لئے بہت فائدے مند ہوتا ہے۔

٭ کیل مہاسوں کا علاج

پھٹکری کو پیس کر کپڑے سے چھانیں، پھر پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور  دانوں پرلگا کر بیس منٹ بعد دھونے سے دانے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

٭  سر کی خشکی کا علاج

صرف ایک چٹکی پھٹکری اور ایک چٹکی نمک شیمپو میں ملا کر سر دھونے سے خشکی دور ہوجاتی ہے۔

٭  جوؤں سے نجات

بچوں کے سر میں  جوئیں  ماؤں کے لئے بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ اگر پانی میں پھٹکری حل کر کے اس پانی سے سر دھویا جائے تو بالوں میں جوئیں نہیں ہوتیں۔

٭  پھٹی ایڑھیوں کا علاج

پھٹکری جلا کر باریک پیس لیں پھر ناریل  کے تیل میں ملا ئیں اور  ایڑھیوں  پر لگائیں ایسا کرنے سےآپ کی پھٹی ایڑھیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔