Home / Informative / The way to lose weight through the drainage

The way to lose weight through the drainage

دور حاضر میں بڑھتا ہوا وزن اور موٹاپا ہر ایک کے لئے پریشانی کا سبب بنا  ہوا ہے۔کئی لوگ موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے  ٹوٹکے آزماتے ہیں اور ڈائیٹنگ کرتے ہیں۔لیکن ایسا کرنا یقیناً سب ہی کے لئے مشکل کام ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو وزن کرنے کا ایک آسان اور حیران کن طریقہ بتائیں گے،جسے آپ ضرور آزمانا چاہیں گے۔

٭کنٹراسٹنگ  شاور

نہانے کا یہ طریقہ نہ صرف   وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ   جسم میں چربی کو جمنے سے بھی روکتا ہے۔ اس طریقے میں ایک کے بعد ایک پہلے ٹھنڈے پانی اور پھر گرم پانی سے  شاور لیا جاتا ہے۔ یہ وزن کم کرنے کا ایک آسان اور مؤثر طریقہ ہے، جس کے نتائج خوشگوار ہوتے ہیں۔

ورزش کے بعد آپ   کنٹراسٹنگ شاور لیں تو یہ  تھکاوٹ کو دور کرنےکے ساتھ ساتھ    آپ کی ورزش کو بھی زیادہ مؤثربنائے گا۔اس حوالے سے ایک مطالعاتی تحقیق میں بتایا گیا  کہ یہ طریقہ  پرانے زمانے میں رومن لوگ اپناتے تھے۔

اس  طریقے  کے پیچھے تصور یہ ہے کہ،گرم پانی جسم میں موجود شریانوں کو کھولتا ہے اور خون کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے،  پھرٹھنڈا پانی  خون کی گرمی کو بڑھاتا ہے، تاکہ اندرونی اعضاء سردی سے محفوظ رہ سکیں۔

اس کے بعد پھر سے گرم پانی کا استعمال خون کے بہاؤ کو تیز کردیتا ہے۔

نہانے کا یہ طریقہ  خون میں لیکٹیٹ کی مقدار کم کرتا ہے اور  پٹھوں کے درد اور سوزش سے بھی بچاتا ہے۔کنٹراسٹنگ شاور نہ صرف  جسم میں موجود  زہریلے مادوں کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ  جسم کے اعضاء کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔

 کنٹراسٹنگ شاور  میٹابولزم کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے،اور یہ  ہم سب ہی جانتے ہیں کہ  میٹابولزم جتنا زیادہ ہوگا اُتنی ہی کیلوریز کا خاتمہ ہوگا۔