Home / News / The meeting of the Parliamentary Party meeting, Nawaz Sharif’s statements on the statements of the members

The meeting of the Parliamentary Party meeting, Nawaz Sharif’s statements on the statements of the members

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ نے شہباز شریف سے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران نواز شریف کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 100 سے زائد اراکین نے شرکت کی جبکہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق،اجلاس میں پارٹی کو درپیش مشکلات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی  کے اجلاس میں ن لیگ کے اراکین کی جانب سے نواز شریف کے بیانیہ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

بعض اراکین نے شہباز شریف سے درخواست کی کہ آپ نوازشریف کو پرانے ساتھیوں سے مشاورت کا مشورہ دیں۔

اجلاس میں ارکان نے شہباز شریف کے سامنے اپنی مشکلات کا ذکر کیا اور مؤقف اپنایا کہ نواز شریف کے بیان کے بعد ماحول کافی ناسازگار ہو گیا ہے ،جس کے باعث الیکشن مہم میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، رہنمائی فرمائیں ایسے حالات میں ہم کیا کریں۔

اراکین نے کہاکہ نواز شریف کے بیانیے سے اداروں میں تصادم بڑھ رہا ہے، بھارتی حکام کلبھوشن کا الزام اپنے اداروں کو نہیں دیتے، ہم اپنے اداروں پر کیوں الزام لگا رہے ہیں۔

ن لیگی اراکین نے شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ ان کے تحفظات نواز شریف تک پہنچائیں۔

شہباز شریف نے ارکان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے تحفظات اور تجاویز نواز شریف تک پہنچاوٴں گا۔