Home / Informative / Significant signs of sleeping are not fulfilled

Significant signs of sleeping are not fulfilled

Untitled-1

موجودہ نسل رات بھر جاگنے کی عادی ہوچکی ہے، مسلسل جاگنا کوئی مشکل نہیں، لیکن اس سے پمارے جسم کو کیا نقصانات ہوتے ہیں، اگر آپ جان جائیں تو کبھی اپنی نیند ادھوری نہ چھوڑیں۔

اگر آپ بھی نیند کی کمی کا شکار ہیں تو یہ علامات آپ میں ضرور آنی شروع ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: بنا نیند کی دوا کے چند سیکنڈ میں سونے کا آسان طریقہ

٭ میٹھا اور نشاستہ دار غذائیں کھانے کی چاہت

Image result for Carbs and sugary food

نیند کی کمی کی صورت میں ہمارا جسم ‘گھریلن’ نامی ہارمون پیدا کرتا ہے، یہ ہارمون چربی والے اور میٹھا کھانے کی بھوک بڑھاتا ہے۔ کم نیند کی صورت میں ‘لیپٹن’ نامی کیمیکل پیدا ہونا بند ہوجاتا ہے، جو ہمیں بتاتا ہے کہ ہماری بھوک مٹ گئی ہے یا نہیں۔ نتیجاتاً ہم زیادہ کھوتے ہیں اور موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: چودھویں کا پورا چاند نیند پر کیا اثرات ڈالتا ہے؟

٭ ناڑی پن

Related image

ریسرچ کے مطابق ایک پوری رات جاگنے والے شخص کی وہی حالت ہوتی ہے، جو ایک نشے میں دھت شخص کی ہوتی ہے۔

٭ بوڑھی جلد

Image result for older skin

نیند پوری نہ ہونے کی صورت میں جسم کا کارٹیسول لیول بڑھنے لگتا ہے، جس کے باعث جلد کی نمی ختم ہونے لگتی ہے اور کولیجن بکھرنے لگتے ہیں۔ نتیجتاً میں چہرے پر بڑھاپا جھلکنے لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نئی جگہ پر نیند کیوں نہیں آتی؟ وجہ ڈھونڈ لی گئی

٭ فوراً بیمار ہونا

Image result for getting cold

اگر آپ سات گھنٹے سے کم سوتے ہیں تو جان لیں کہ آپ بیماریوں کیلئے ایک کھلی دعوت کا انتظام کررہے ہیں۔ کیونکہ سات گھنٹے سے کم نیند لینے والے افراد 3 گنا زیادہ اور تیزی سے بیماریوں کا شکار بنتے ہیں۔ جب ہم سوتے ہیں تو ہمارا جسم انفیکشنز سے لڑنے والے پروٹین پیدا کرتا ہے۔ اس لئے جتنی کم نیند آپ لیں گے، بیماریوں کے خلاف آپ کا دفاع اتنا ہی کمزور ہوگا۔

٭ جذبات

Image result for Emotions

ریسرچ سے چابت ہوا ہے کہ مسلسل 35 گھنٹے جاگنے والے افراد میں 60 فیصد زیادہ منفی جذبات جنم لیتے ہیں۔ مسلسل جاگنے والے افراد کے دماغ کا  اسکین کیا گیا جس میں ‘پریفرنٹل لوب’ میں تبدیلی دیکھی گئی، دماغ کا یہ حصہ ہمارے جذبات کو قابو میں رکھتا ہے۔

تو اپنی نیند پوری کریں، اور اپنے جسمانی اعضاء کو شکریہ کہنے کا موقع فراہم کریں۔