Home / News / Sharif family statements can not be recorded ‘adjourned hearing on village field referrals

Sharif family statements can not be recorded ‘adjourned hearing on village field referrals

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس  میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدرکے بیانات آج بھی قلمبند نہ ہوسکےجس پر کیس کی سماعت 21مئی تک ملتوی کردیگ گئی۔

جمعے کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے ایک دن کیلئے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جبکہ نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے۔

سماعت کے دوران وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ واجد ضیاء پرالعزیزیہ میں جرح مکمل ہونے کے بعد 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے، سوالنامہ میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں،جس پرنیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ عدالت بیانات لینے کا معاملہ طے کرچکی ہے جس کے بعد سوالنامہ دیا ہے، کورٹ کا وقت ضائع نہ کریں جن سوالات کا جواب دے سکتے ہیں دے دیں ۔

جس پرخواجہ حارث نے کہا کہ عدالت کا ایک دن ضائع ہوا ہے، ہفتہ کے روز بھی حاضر ہو جاوٴں گا۔

سماعت کے دوران خواجہ حارث نے کہا کہ قطر اور دبئی سے متعلق سوالات مشترک ہیں۔

 جس پرڈپٹی پراسکیوٹر سردار مظفر نے کہا کہ ایون فیلڈ میں الگ سے چارج ہے، الگ سے سوال ہیں، عدالت 342 کا بیان فوری بھی ریکارڈ کرسکتی ہے۔

عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کو 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 21   مئی تک ملتوی کردی

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*