Home / News / Shahid Khaqqan and Khursheed Shah’s meeting will be decided today

Shahid Khaqqan and Khursheed Shah’s meeting will be decided today

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم کون ہوگا ؟ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اختلاف خورشید شاہ کی فیصلہ کن ملاقات آج ہوگی۔

حکومت کی 5 سالہ مدت ختم ہونے میں 9 دن باقی رہ گئے، نگران وزیر اعظم کی تقرری کے عمل میں تیزی آگئی۔

نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں حتمی مشاورت کیلئے آج ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوگی۔

قوی امکان ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر متفقہ طور پرنگران وزیراعظم کا نام فائنل کر لیں گے، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نگران وزیراعظم کا اعلان کریں گے۔

پیپلزپارٹی نگراں وزیراعظم کیلئے ذکااشرف اورجلیل عباس کے نام فائنل کرچکی ہے، آج کی بیٹھک میں ان 2ناموں کےساتھ دیگر کئی ناموں پربھی غورکیا جائے گا۔

خورشید شاہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ منگل کو نگراں وزیراعظم کا نام سامنے آ جائے گا۔

ذکا اشرف پیپلزپارٹی کی مجلس عاملہ سے مستعفی ہوچکے ہیں، 9 ستمبر 1952کو منڈی بہاؤ الدین میں پیداہونے والے ذکا اشرف اے ڈی بی پی اور پی سی بی کے سابق سربراہ رہے ہیں۔

دو فروری 1955 کو ملتان میں پیدا ہونے والے جلیل عباس جیلانی امریکا میں پاکستان کے سفیر اور سیکریٹری خارجہ رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی نگران وزیرِاعظم کیلئے جسٹس (ر) ناصر الملک، ڈاکٹر عشرت حسین اور تصدق جیلانی کے نام یش کئے ہیں ۔

 تحریک انصاف نے اس منصب کیلئے ڈاکٹر عشرت حسین، تصدق جیلانی اور عبدالرزاق داؤد جبکہ جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عبدالقدیر کا نام تجویز کیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر نے ان ناموں کے بجائے اپنی پارٹی قیادت کی سفارش کو ترجیح دی۔