Latest
Home / News / Shahbaz Sharif is clearing Adela Jail for his brother, Imran Khan

Shahbaz Sharif is clearing Adela Jail for his brother, Imran Khan

گوجرانوالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اپنے بڑے بھائی کے لئے اڈیالہ جیل کی صفائی کرارہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی جب بھی حکومت آئی غریبوں بالخصوص کسانوں کا برا حال ہوا، ادارے تباہ کردیئے گئے، پنجاب میں  10 سال میں ایک اسپتال نہیں بنایا گیا، نوازشریف، شہبازشریف اور بیگم نواز لندن سے علاج کراتے ہیں جب کہ لاہور کے اسپتالوں میں ایک ایک بستر پر پانچ پانچ مریض پڑے ہوتے ہیں۔  سندھ میں بھی گنے کے کاشتکار رو رہے ہیں، شوگر ملوں سے پیسے لینے کے لئے کسانوں کو برسوں اتنظار کرنا پڑتا ہے، ملکی ترقی کے لئے کسانوں و کاشتکاروں پر سرمایہ کاری کی جاتی ہے لیکن یہاں چھوٹے میاں اور بڑے میاں مل کر 300 ارب کی چوری کرتے ہیں اور بیرون ملک بھجوا کر پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے  بھی جیل میں 8 دن گزارے لیکن مجھے ایک بھی بڑا ڈاکو نہیں ملا، سب غریب چور تھے اور دوسری جانب قوم کا پیسہ چوری کرنے والے بڑے و طاقتور ڈاکوؤں کو پروٹوکول دیا جاتا ہے، ماضی میں سپریم کورٹ ہمیشہ طاقتور کے ساتھ رہا، لیکن تاریخ میں پہلی بار ایک طاقتور کے خلاف فیصلہ دیا جس پر سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اب سنا ہے کہ اڈیالہ جیل کی صفائی کی جارہی ہے کیوں کہ ایک بڑا ڈاکو آرہا ہے، شہبازشریف اڈیالہ جیل کی صفائی اپنے بڑے بھائی کے لئے کرارہے ہیں، اور اگلی باری خواجہ آصف کی ہے، سپریم کورٹ کے یہی فیصلے نیا پاکستان بنارہے ہیں۔  ہم تمام کرپٹ عناصر کے خلاف ہیں، بڑے منی لانڈرر، شریف خاندان اور آصف زرداری بھی اس فہرست میں شامل ہیں اور ان سب کے خلاف ہماری جنگ ہے، چھوٹے میاں صاحب سے پوچھتا ہوں کہ قوم کو کیا پیغام دے رہے ہیں، وہ نوجوانوں کو کہتے ہیں کہ چھوٹی چوری کرو گے توزیادہ مار پڑے گی۔

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*