Home / News / Security forces operation in Quetta, a large quantity of arms recovered from wolves

Security forces operation in Quetta, a large quantity of arms recovered from wolves

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،پیر کو کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

دہشتگردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹیں اور بڑی مقدار میں بارود بھی برآمد ہوا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق ،اسلحہ و گولہ بارود کوئٹہ میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کیلئے استعمال ہونا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔