Home / News / Karachi: Rangers’ action, a large number of weapons recovered

Karachi: Rangers’ action, a large number of weapons recovered

کراچی میں رینجرز نے کارروائی کر کے  بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ نے زیر زمین چھپایا تھا۔

کراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر پرانا گولیمار میں کارروائی کی اور خالی پلاٹ سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں 3ایس ایم جی،12میگزین، 2 اوان بم اور مختلف اقسام کی 2570 گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہر میں دہشتگردی اور بدامنی پھیلانے کیلئے اسلحہ لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ نے زیر زمین چھپایا تھا۔

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*