Home / Informative / Research vanishes rumors with vitamin D, calcium and bone

Research vanishes rumors with vitamin D, calcium and bone

Untitled-1

بڑی عمر کے لوگ ہڈی کے فیریکچر کی روک تھام کے لئے وٹامن ڈی اور کیلشیئم سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں،لیکن ایک بڑے تجزیے کی رپورٹ کے مطابق یہ کارآمد نہیں ہوتیں ۔

چین کے محققین نے 51 ہزار رضا کاروں سے ڈیٹا اکھٹا کیا جو کہ  ہڈیوں کی روک تھام کے لئے  سپلیمنٹس کا استعمال کرتے تھے۔

کچھ ڈیٹا الگ الگ کیلشیم اور وٹامن ڈی کی سپلیمنٹس استعمال کرنے والوں اور کچھ ایک  ساتھ استعمال کرنے والوں  سے لیا گیا۔اس تحقیق میں ان لوگوں کا انتخاب کیا گیا جو  کم سے کم 3 مہینے اور زیادہ سے زیادہ 7 سال سے سپلیمنٹس کا استعمال کر رہے تھے۔

  محققین نے  اس تحقیق میں ریڑھ کی ہڈی اور مختلف جگہوں کے فریکچر کی روک تھام کے لئے  وٹامن ڈی یا کیلشیم یا دونوں کے ساتھ استعما ل  کا  کوئی تعلق نہیں پایا۔

محققین  نے اس تحقیق کا یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بوڑھے لوگوں کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں سپلیمنٹس کا استعما ل نہیں کرنا چاہیے۔