Home / News / Nepra’s power unit announces 3.24 in the price

Nepra’s power unit announces 3.24 in the price

کراچی: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 24 پیسے کی کمی کردی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی جنوری کے بلوں میں کی جائے گی۔

قیمت کم کرنے سے عوام کو27 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ واضح رہے کہ نیپرا کے اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔