Home / News / Nawaz Sharif has been given service to the country through a fair decision, Shahbaz Sharif

Nawaz Sharif has been given service to the country through a fair decision, Shahbaz Sharif

لاہور: صدرمسلم لیگ (ن) شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ناقابلِ تسخیر قوت بنانے والے  نوازشریف کو عدالتی فیصلے کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا گیا۔

سابق وزیرِاعظم نوازشریف کو تاحیات نااہل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان اور قوم کے آزمائش کا دن ہے، عوام نے نوازشریف کو 3 مرتبہ وزیرِاعظم منتخب کیا لیکن پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ناقابلِ تسخیر قوت بنانے والے رہنما کو ملک و قوم کی خدمت سے عدالتی فیصلے کے ذریعے روک دیا گیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ نظریئے اور فلسفے کا نام ہے، ان جیسے رہنما اپنی جماعت اور عوام کی رہنمائی کے لئے کسی روایتی عہدے یا منصب کے مرہونِ منت نہیں ہوتے، فیصلے کے باوجود نواشریف کی جماعت ان کی رہنمائی میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر زندہ رہے گی۔