Home / News / Kurram Agency: Six people were killed in a car bomb in Ghaus Garhi

Kurram Agency: Six people were killed in a car bomb in Ghaus Garhi

 

کرم ایجنسی: اپر کرم ایجنسی کے علاقہ غوز گھڑی میں کار بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس میں6 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں پارا چنار اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے غوز گڑھی میں کار بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث دھماکا ہوا جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، جسکی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمی کو پاراچنار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔