Home / News / Kohat: Asma murder case, brother of Sadiq arrested the main accused Mujahid

Kohat: Asma murder case, brother of Sadiq arrested the main accused Mujahid

پولیس نے مرکزی ملزم مجاہد کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے، ڈی پی او کوہاٹ عباس مجید مروت آج پریس کانفرنس کریں گے۔

کوہاٹ:  کوہاٹ میں عاصمہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پولیس نے مرکزی ملزم کے بھائی صادق اللہ کو گرفتار کر لیا، مجاہد اللہ کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کر دیئے گئے، ملزم ملک سے باہر چلا گیا پولیس تصدیق نہ کر سکی۔

کوہاٹ کی طالبہ عاصمہ کے قتل کو تین دن ہوگئے لیکن مرکزی ملزم پکڑ نہ جا سکا، عاصمہ کے قتل کے بعد پولیس کی تحقیقات جاری ہے، مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ قتل میں ملوث ملزم مجاہد پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کا بھتیجا ہے۔ گذشتہ روز ملزم کے خاندانی ذرائع نے بتایا تھا مجاہد اللہ ملک سے باہر چلا گیا ہے۔ ڈی پی او کوہاٹ عباس مجید مروت آج پریس کانفرنس کریں گے۔