Home / Informative / It is possible to turn the eggs again into a rough egg

It is possible to turn the eggs again into a rough egg

Untitled-1

سائنس دانوں نے ابلے ہوئے انڈے کو کچے انڈے میں تبدیل کرنے جیسے ناممکن سے نظر آنے والے کام کو ممکن بنا دیا ہے۔

یہ کیسے ہوا؟

جب انڈا ابالتے ہیں تو اس کے پروٹین آپس میں الجھ جاتے ہیں، جس کے باعث انڈے کی زردی اور سفیدی سخت ہوجاتی ہے۔ لیکن تحقیق سے پتا چلا کہ ان پروٹین کو الگ کر کے ابلے انڈے کو دوبارہ کچے انڈے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

سائنسی جریدے ‘کیم بائیو کیم’ میں شائع آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ یہ طریقہ کینسر کے علاج اور غذائی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی لا سکتا ہے۔

کیلی فورنیا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے بائیو کیمسٹ گروگوری وئیس نے اپنے تجربے میں ایک انڈے کو 20 منٹ تک 194 ڈگری فارن ہائیٹ (90 ڈگری سینٹی گریڈ )پر ابالا، یہاں تک کہ اس کے پروٹین آپس میں الجھنا شروع ہوگئے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اس میں ایک مادہ شامل کیا ، جس نے انڈے کی سفیدی کو ختم کرکے اسے مائع میں تبدیل کردیا۔

یہ سب کرنے کے بعد وئیس نے اپنی بنائی ‘ورٹیکس فلوئیڈ ڈیوائز’ نامی ایک مشین کا استعمال کیا، جس نے انڈے کی سفیدی میں موجود پروٹین کو دوبارہ الگ الگ کردیا۔

ریسرچرز کا کہنا ہے کہ پکے ہوئے انڈے کو دوبارہ کچے انڈے میں تبدیل کرنے کی یہ تکنیک ادویات ساز اور بائیومیڈیکل کی دنیا میں بہت کارگر ہوگی۔