Home / Informative / Introduce the Robot! Now shop will be delivered at home?

Introduce the Robot! Now shop will be delivered at home?

امریکا میں اشیائے ضروریات، بیکری فوڈز سمیت دیگر کھانے کی اشیاء صارف کے گھر پر ترسیل کرنے کیلئے ایک روبومارٹ متعارف کروایا گیا ہے۔ یہ خدمت وائٹ لیبل حقوق کے تحت ہولسیلرز اور ریٹیلرز کے ذریعے بھی صارف کو مہیا کی جائیگی۔

روبو مارٹ حقیقت میں ایک روبوٹک گاڑی پر موجود ایک اشیائے ضروریہ کا اسٹور ہے۔ اور اس میں اشیاء کو ٹھنڈا یا گرم رکھنے کیلئے ریفریجریشن یا ہیٹنگ کا نظام بھی موجود ہے۔ تاہم اس روبوٹک اسٹور میں مختلف نوعیت کی اشیائے ضروریہ کی ترسیل کیلئے مزید تبدیلیوں متوقع ہیں اور اسکو مزید بہتر بنانے کیلئے اس  میں سیکشنز کی تشکیل  کیلئے دکانداروں اور ہول سیلرز سے بات چیت جاری ہے۔

 اس  خیال کو آجر احمد علی نے عملی جامہ پہنایا ہے۔ احمد کا کہنا ہے کہ یہ اسٹورز مقامی دکاندار بھی حاصل کرسکتے ہیں تاکہ وہ اپنے مدمقابل مضبوط اور بڑے مسابقت کاروں سے مقابلہ کرسکیں۔

پہلے  احمد علی کو چلتے ہوئے گروسری اسٹور کے منصوبے کا خیال دس سال قبل ایک معروف کمپنی میں دوران ملازمت آیا تھا۔تاہم انہوں نے لیوٹ باکس کے نام سے ایک کمپنی تشکیل دی جو کہ سوشل میڈیا میں بھی زیر بحث رہی۔

لیوٹ باکس کے بعد احمد علی نے میجک نامی کمپنی کی طرز پر ایک ڈسپیچ فرم لانچ کری جس کے ذریعے صارف اپنی ضرورت کی ہر اشیاء حاصل کرسکتا تھا۔ تاہم اپنی ترقی کے عروج پر ڈسپیچ نامی کمپنی کے پاس پندرہ سو زائد ڈلیوری دینے والے ملازم موجود تھے اور ان میں زیادہ تر خریداروں کی تعداد اشیائے ضروریہ کیلئے تھی۔