اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کی تباہی کا ذمہ دار بھارت ہے جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے تیسرے ملک کی زمین استعمال کر رہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے پالیسی بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت ریاستی سطح پر پاکستان کے خلاف جاسوسی کی کارروائیوں میں ملوث ہے جس کا عملی ثبوت بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادو کی گرفتاری اور اعترافی بیانات ہیں، کلبھوشن یادو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا جو پاکستان کے خلاف جاسوسی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا جب کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات پاکستان میں بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان افغان جنگ میں قربانی کا بکرا نہیں بنے گا ، وزیردفاع
وزیردفاع نے بتایا کہ حکومت نے ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھادیا ہے جب کہ پاکستان نے روس کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا ہے۔
You must be logged in to post a comment.