Home / News / Household roof collapses in Khyber Agency 3 killed

Household roof collapses in Khyber Agency 3 killed

خیبرایجنسی: جمرود کے علاقے طور خیل میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی میں جمرود کے علاقے طور خیل میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔ چھت گرنے کی وجہ سے مکان کا ایک بڑا حصہ مکمل  طور پر تباہ ہوگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ڈمپر اور پک اپ کی ٹکرسے 11 افراد جاں بحق

 حادثے کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقعے پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو جمرود اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹا اور بھانجا شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔