Home / News / Imran Khan did not even use the helicopter for a minute, Tehreek-e-Insaf

Imran Khan did not even use the helicopter for a minute, Tehreek-e-Insaf

اسلام آباد: تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔ عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک منٹ کیلئے بھی ذاتی استعمال نہیں کیا۔

عمران خان کے زیرِ صدارت تحریک انصاف کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات کیلئے حکمت عملی اور ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن سے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ پر نوٹس کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر عمران خان کیخلاف نیب نوٹس کا خیر مقدم بھی کیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ عمران خان نے ایک منٹ کیلئے بھی ہیلی کاپٹر کا ذاتی استعمال نہیں کیا، خیبر پختونخوا حکومت نیب کے ہیلی کاپٹر نوٹس کا جواب دے گی۔ باقی صوبوں کے ہیلی کاپٹرز اور جہازوں کے استعمال کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

کور گروپ نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ پنجاب جبکہ پیپلز پارٹی سندھ اور بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے۔ تحریک انصاف الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر نوٹس لینے کا مطالبہ کریگی۔

توہینِ عدالت نوٹسز پر عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز توہین عدالت کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ توہین عدالت کے مرتکب لیگی رہنما صرف قربانی کے بکرے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواجہ آصف نا اہلی کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا جبکہ نیب سے عثمان ڈار کی درخواست کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا گیا۔