Home / News / Condemned criticism of the judiciary, Asma Jehangir

Condemned criticism of the judiciary, Asma Jehangir

اسلام آباد:  معروف وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عدلیہ جمہوریت کے ساتھ جڑی ہے، عدلیہ حساس ادارہ ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔

دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ گفتگو میں عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی جانب سے عدلیہ پر تنقید قابلِ مذمت ہے، عدلیہ جمہوریت کے ساتھ جڑی ہے، عدلیہ حساس ادارہ ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔

عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ میں ایکٹویزم کے حق میں ہوں مگر اس کی کوئی حد ہونی چاہیے، اگر آپ کوئی کیس لیتے ہیں تو اس کی اپیل بھی ہونی چاہیے، یہ نہیں کہ آپ لوگوں کو رگڑ کر رکھ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے دور میں بھی اتنے چھوٹے لیول پر مداخلت نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسے کیسز کے ریفرنسز دے سکتی ہوں جو پاس ہو چکے ہیں۔