Home / Informative / How much should a person hear about how to live a healthy life?

How much should a person hear about how to live a healthy life?

نیند انسانی زندگی کا ایک لازمی جز ہے، اگر انسان مناسب وقت نہ سوئے تو اسے زندگی میں کئی پیچیدہ مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ دنیا میں کئی ایسے افراد موجود ہیں جو مصروفیات کے باعث نیند پوری نہیں کرپاتے۔ ایسے افراد ذیل میں دیئے گئے چارٹ پر ضرور غور کریں۔ کیوں کہ اگر نیند پوری نہ ہو تو یہ کئی موذی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کے ہاتھ کی لکیریں آپ کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ پیدائش سے لے کر بڑھاپے تک انسان کو کس عمر کتنا سونا چاہیئے، چارٹ ملاحظہ کریں۔

٭ پیدائش سے 3 ماہ تک 14 سے 17 گھنٹے۔

٭ 4 ماہ سے 11 ماہ تک 12 سے 15 گھنٹے۔

٭ 1 سال سے 2 سال کے درمیان 11 سے 14 گھنٹے۔

٭ 3 سے 5 سال کے درمیان 10 سے 13 گھنٹے۔

٭ 6 سے 13 سال کے درمیان 9 سے 11 گھنٹے۔

٭ 14 سے 17 سال کے درمیان 8 سے 10 گھنٹے۔

٭ 18 سے 25 سال کے درمیان 7 سے 9 گھنٹے۔

٭ 26 سے 64 کے درمیان بھی 7 سے لے کر 9 گھنٹے۔

٭ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو کم سے کم 7 سے 8 گھنٹے سونا چاہیئے۔