Home / News / Due to the loss of election results, joining our people’s League, Imran Khan

Due to the loss of election results, joining our people’s League, Imran Khan

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں کا ضمنی انتخاب ہارنے کی وجہ ہماری پارٹی کے لوگوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’تکرار‘ کے میزبان عمران خان کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے لودھراں ضمنی الیکشن میں اپنے امیدوار کی ناکامیوں کی اصل وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ  جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹکٹ مجبوری میں دیا کیونکہ  ہمارے پاس علی ترین کے سوا کوئی امیدوار نہیں تھا، ہمارا امیدوار نیا تھا جو ووٹرز کو مطمئن نہیں کرسکا جب کہ ہمارے کچھ لوگ حریف جماعت میں بھی شامل ہوگئے۔

عمران خان نے کہا کہ لودھراں الیکشن میں (ن) لیگ نے بے تحاشا پیسہ خرچ کیا جب کہ 6 ہفتےکی انتخابی مہم میں پہلی دفعہ 92 ہزارووٹ ملے جو پارٹی کے لیے مثبت پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے،آئندہ انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کو شکست دے دی

حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں مافیا کا ہولڈ ہے، حکمرانوں نے اداروں میں اپنے آدمی بٹھا رکھے ہیں اور سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ ادارے مفلوج ہوچکے ہیں، حکمران جعل سازی کرتے ہوئے پکڑے گئے جب کہ نااہلی کے بعد بھی نوازشریف عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔

عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جس شہر میں جلسہ کریں اگلے روز اسی مقام پر پانچ گنا بڑا جلسہ کروں گا۔