Home / News / Clean water case; NAB sought Hamza Shahbaz

Clean water case; NAB sought Hamza Shahbaz

لاہور: نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیٹے حمزہ شہباز کو صاف پانی کیس میں طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے صاف پانی کیس میں تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا اس حوالے سے انہیں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

نیب کے نوٹس کے مطابق انہیں 18 جون کو طلب کیا گیا ہے جس میں ان سے اس کیس سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات طلب کیے جائیں گے۔