راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئی ایس پی آر کے نام سے ملنے والی جعلی ای میل سے ہوشیار رہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں خبردار کیا کہ یہ ایک جعلی ای میل ہے اور اس کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انٹر نیٹ پر ایک پیغام گردش کر رہا تھا کہ فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور اپنے مداحوں سے ملنا چاہتے ہیں، ملنے کے خواہشمندوں کے لیے ای میل کا پتا بھی دیا گیا تھا۔
You must be logged in to post a comment.