Home / News / Accusation against corruption including Shukat Aziz, Approval to file reference

Accusation against corruption including Shukat Aziz, Approval to file reference

اسلام آباد: نیب نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز، لیاقت جتوئی سمیت دیگر کیخلاف بدعنوانی کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس کے ستاھ ہی ملتان میٹرو بس منصوبے کی زمین کی غیرقانونی خریداری اور ٹھیکے کی تحقیقات کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال ریٹائرڈ کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،

جس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیب نے سابق وفاقی وزیرلیاقت جتوئی اور ایئر مارشل ریٹائرڈ شاہد حامد کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ملتان میٹرو بس منصوبے کے لیے زمین کی غیرقانونی خریداری اور ٹھیکے کی تحقیقات کرنے،

لیاری ایکسپریس وے، ریسیٹلمنٹ پراجیکٹ کراچی کے افسران، اہلکاران کے خلاف انکوائری کی منظوری دیَ

ملزمان پر مبینہ طور پر اراضی کی چائنہ کٹنگ، کمرشل اور رہائشی پلاٹوں پر قبضہ کا الزام ہے۔  ملزمان نے قومی خزانے کو 2792 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی پہلاج مِل کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام کی انکوائری کی بھی منظوری دی گئی۔