Home / Informative / Amazing advantages of the powder of canoe peacock

Amazing advantages of the powder of canoe peacock

قدرت نے عام انسان کیلئے بہت سی آسانیاں پیدا کررکھی ہیں اور ان آسانیوں سے ہم واقف بھی نہیں ہیں۔ بہت سی سبزیاں اور پھل ایسے ہیں جن کے محض چھلکے ہی ہمارے لئے انتہائی مفید ہیں۔ کینو کے چھلکوں کا شمار بھی ایسے ہی پھلوں میں ہوتا ہے۔

کینو کے چھلکوں کے بیس بہا فوائد ہیں یہ نہ صرف جلد کیلئے استعمال ہوسکتے ہیں بلک اگر ان کا پاوڈر بنا کر رکھ لیا جائے تو اس سے سال بھر  دیگر بہت سے فوائد بھی ہیں۔ ذیل میں کینو کے چھلکوں کے پاوڈر کے فوائد بیان کیے گئے ہیں۔

رنگ گورا کرنے کیلئے

کینو کے چھلکوں کا پاوڈر رنگ گورا کرنے کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے اگر اسکو دہی میں اچھی طریقے سے ملالیں اور پھر ہاتھوں سے اگر اپنے چہرے پر سکرب کرنے کے بعد دھولیں تو یہ چہرے سے چکنائی کم کرکے اسکو نکھارتا ہے اور اگر آپکے چہرے پر جھائیاں ہیں یا پھر نشانات ہیں تو یہ ان کو صاف کرتا ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر بلیچ ہے۔

چکنی جلد کیلئے

کینو کے چھلکوں کا پاوڈر چکنی جلد کیلئے بھی نہایت مفید ہے، اگر آپ کے چہرے پر داغ یا دھبے ہیں یا پھر آپکی جلد چکنی ہے تو چھلکوں کے پاوڈر کو انڈے کی سفیدی اور لیموں کے قطرے کے ساتھ ملاکر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔

چہرے سے کیل ختم کرنے میں مفید

کینو کے چھلکے چہرے پر کیل ختم کرنے میں بھی انتہائی مفید ہیں اگر چہرے پر کینو کی چھال سے بنا ماسک لگائیں اور پندرہ منٹ بعد اسکو نیم گرم پانی سے دھولیں تو اس سے کیل ختم ہوجاتے ہیں۔

چہرے کو تروتازہ رکھنے کیلئے

کینو کے چھلکوں کا پاوڈر اگر دودھ میں برابر مقدار میں ملاکر اسکا پیسٹ لگایا جائے تو اس پیسٹ کا ماسک چہرے کیلئے فائدہ مند ہے۔

دانتوں کو سفید کرنے میں معاون

کینو کے چھلکوں کا پاوڈر دانتوں کیلئے بھی کافی مفید ہے اگر اسکا پیسٹ بناکر دانتوں پر رگڑا جائے تو اس سے دانت سفید ہوجاتے ہیں۔