Home / News / World community presented indefinite with Pakistan, China

World community presented indefinite with Pakistan, China

بیجنگ: چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ غیر جانبداری سے پیش آئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرنے کے معاملے پر عالمی برادری سے پاکستان کے ساتھ غیر جانبداری سے پیش آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تنقید اور تعصب کی بجائے غیرجانبداری کے ساتھ پاکستان کی کاوشوں کا موازنہ کیا جائے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں سے واقف ہے، پاکستان نے زمینی آپریشن کے ساتھ ساتھ مالیاتی معاملات میں بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور اس جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے پیرس میں دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات کے تحت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے تنظیم کے نمائندہ ممالک کا اجلاس ہوا تاہم تنظیم نے پاکستان کا نام لسٹ میں شامل نہ کرتے ہوئے 3 ماہ کی مہلت دے دی تھی۔