Home / Informative / Why are the bills afraid of the cats?

Why are the bills afraid of the cats?

آپ نے انٹر نیٹ پر ایسی بہت سی ویڈیوزدیکھی ہوں گی  جس میں بلیوں کو کھیرے سے ڈرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ بلّی کھیرے سے کیوں ڈرتی ہے؟ کیا کھیرا اور بلّی ایک دوسرے کےدشمن ہوتے ہیں؟

اس بارے میں بلّی کے برتاؤ کی سند یافتہ کنسلٹنٹ  اور انسان  اور  پالتو جانوروں کےدرمیان تعلق کو پڑھنے والی پی ایچ ڈی کی طالبعلم میکیل ڈیلگاڈوکا کہنا ہے کہ  مجھے نہیں لگتا کہ بلیاں کھیرے سے قدرتی طور پر ڈرتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل بلیوں کی ان ویڈیوز  کے بارے میں سمجھاتے ہوئے میکی ڈیلگاڈو نے بتایا کہ بلیوں کی آنکھیں بھی انسانوں کی طرح سامنے کی طرف ہوتی ہیں، بلیاں  بھی انسانوں کی طرح سامنے کا منظر ہی دیکھ سکتی ہیں۔

جب انسان سامنے کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو وہ اپنے پیچھے کے منظر سے بلکل بےخبر ہوتا ہے بالکل اسی طرح بلیوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔

بلی کے پیچھے کھیرا اس وقت رکھا گیا جب اس کی پوری توجہ کھانے پر مرکوز تھی اس لئے وہ ڈر گئی۔

اس بات کو ہم اس طرح بھی دیکھ سکتے ہیں کہ اگر ایک عام آدمی بھی اپنے پیچھے اچانک کسی کو کھڑا دیکھ لے تو وہ ڈر جاتا ہے یا ڈر کی وجہ سے چیخ پڑتا ہے یا اچھل پڑتا ہے۔